میکسیکو سٹی : میکسیکو میں دیوقامت چوہے نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے داالحکومت میں انسانی قد کے برابر چوہے نے خوف پھیلا رکھا ہے جسے صفائی کرنے والے عملے نے شہر کی مین گٹر لائن سے نکالا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صفائی کرنے والا عملہ شہر کی مین گٹر لائن کی اتر کر صفائی کررہا تھا تاکہ لائن کو نقاسی آب کا نظام بحال کیا جاسکے۔
عملے نے مین لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی اور جب بڑھی ہو انہیں انسانی قد سے بڑا چوہا نظر آیا جسے دیکھ کر عملہ ڈر گیا لیکن جب قریب گئے تو معلوم پڑا کہ وہ چوہا اصلی نہیں بلکہ روئی نے بنایا گیا ہے جو گٹر لائن میں پھنس گیا ہے۔
عملے نے اس چوہے کو باہر نکالا تو شہری اسے دیکھ کر انتہائی خوفزدہ ہونے لگے اور معاملہ پولیس تک جاپہنچا، جس کےبعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کئی برس قبل ایک خاتون نے ہیلوئن کےلیے تیار کیے گئے چوہے کے گمشدہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو طوفانی بارشوں کے باعث گودام سے بہہ کر گٹر لائن میں چلا گیا تھا۔