Featuredاسلام آباد

عالمی بینک متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم

اسلام آباد : متبادل توانائی کے منصوبوں سے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے پینتالیس کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔
عالمی بینک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close