Featuredانٹرٹینمنٹ

فلم ساز انوراگ کشیپ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر انوراگ کشیپ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے بھارت کے نامور فلم ساز انوراگ کشیپ پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد فلم ساز کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ادکارہ پائل گھوش نے 19 ستمبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں فلم ساز انوراگ کشیپ کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم ساز نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

پائل گھوش نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نوٹس لے کر فلم ساز کو گرفتار کریں اور لوگوں کو بتائیں ایک تخلیقی شخص کے پیچھے شیطان چھپا ہوا ہے۔

پائل گھوش کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد 19 اور 20 ستمبر کو بھارت میں ٹوئٹر پر ایک بار پھر (می ٹو) کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا تھا

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے مطابق پائل گھوش اور ان کے وکیل نتن ستپوتے کی جانب سے ورسووا پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا گیا تھا جس کے بعد انوراگ کشیپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے نتن ستپوتے نے ٹوئٹ کیا تھا کہ آخر کار ریپ کے جرم کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور انہوں نے ورسووا میں 2013 میں یاری روڈ پر واقع ایک جگہ پر انوراگ کشیپ پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔
پولیس عہدیدار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں فلم ساز کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close