دوحہ : قطر نے فلسطین کی جانب سے دستبردار ہونے والی عرب لیگ کی صدارت کو سنبھالنے سے انکار کر دیا۔
اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کہ سبب عرب لیگ اختلافات کا شکار ہوگئی، قطر نے عرب لیگ کی صدارت سنبھالنے سے انکار کردیا۔
فلسطین نے بائیس ستمبر کو عرب لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عرب لیگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق قطر کو صدارت سنبھالنے کی پیش کش کی گئی۔
جس پر قطر نے فلسطین کی جانب سے دستبردار ہونے والی نشست کو سنبھالنے سے معذرت کرلی۔
عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پرعرب لیگ اختلافات کا شکار ہوگئی۔