Featuredاسلام آباد
عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا: آصف زرداری
اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہآج شہباز شریف اندر گئے ، کل ہم سب نے اندر جانا ہے
سابق صدر نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی،عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جارہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔