اسلام آباد : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پھر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بروھ، ٹانڈر سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے بروھ میں 15 سال کا بچہ شہید جبکہ چار شہری زخمی ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ٹانڈر سیکٹر کے رہائشی 80 سالہ بزرگ اور خاتون بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی، بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، پاک فوج کی فائرنگ میں بھارتی پوسٹیں تباہ ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق جواں مردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔