Featuredسندھ

ملزمان عدالتوں سے بری ہوکر دوبارہ واردات کرتے ہیں، غلام نبی میمن

کراچی : پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کرائم بے شک زیادہ ہوگا لیکن مقصد یہ ہے کہ کیس منطقی انجام کو پہنچے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کاٹی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرائم میں اضافہ ہوا تو سب پوچھتے ہیں، مقدمات کے اندراج سے ایسا لگتا ہے کہ کرائم بڑھا ہے۔

اے آئی جی کا کہنا تھا کہ کرائم بے شک زیادہ ہوگا، مقصد یہ ہے کہ کیس منطقی انجام کو پہنچے، ملزمان عدالتوں سے بری ہوکر دوبار واردات کرتے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بار بار گرفتاری سے ملزمان کو مقدمات سے رہائی کا موقع کم ملے گا، کراچی کے لوگوں نے بہت برے حالات دیکھے ہیں، ہم 11 کرائم سین یونٹس بنا چکے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ انویسٹی گیشن برانچ کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں، ایس ایچ او افرادی طور پر میرٹ پر لگارہے ہیں، سیف کورنگی پروجیکٹ سیکیورٹی کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close