سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دئیے۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا۔
نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے دوران افغانستان پر کروز میزائل مارے تھے جو بلوچستان پر گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالیے۔
خیال رہے کہ جب بھی کوئی لیڈر وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے تو بطور وزیر اعظم ریاست کے راز نہیں بتانے کا حلف اٹھاتا ہے۔
میاں مفرور کا ٹرائل ہونا چاہیے غداری اور کسے کہتے ہیں؟ شہباز گل
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نواز شریف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے حلف کو توڑ دیا۔
شہباز گل نے کہا بطور وزیر اعظم معلومات پبلک کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ میاں مفرور کا ٹرائل ہونا چاہیے اور کسے کہتے ہیں؟