وزیراعظم عمران نے ماحولیاتی مسائل پر کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اسی لیے موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کےلیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں عالمی سربراہوں سے ماحولیاتی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان موجود ہیں، پاکستان کے شمال میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے اور پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
عمران خان نے ڈائیورسٹی پر سمٹ کا انعقاد کرنے پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈائیورسٹی کے تحفظ کےلیے اقدامات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے عالمی سربراہوں سے کہا کہ جنگلات کا تحفظ، پودوں کی نرسریاں بنائی جارہی ہیں، موسمیات چیلنج سے نمٹنے کےلیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارکس کی تعداد 39 تک لے گئے ہیں مزید بھی بنائیں گے، فلورا اور فونا کے تحفظ کےلیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔