Featuredدنیا

فیس بک نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک: فیس بک نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل ویب سائٹ فیس بک نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سماجی مسائل پر مبنی، سیاسی اور انتخابات کی جیت سے متعلق دعوؤں کے اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی تمام طرح کے سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فیس نے امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل صدارتی مباحثے کے دوران فیس بک پر اشتہارات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر اشتہارات سے انتخابات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کی ویب سائٹ امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہیں کرے گی۔

ویب سائٹ 27 اکتوبر کی شب سے 3 نومبر 2020 کی شب تک کسی بھی قسم کے سیاسی، سماجی اور انتخابات پر اثر انداز ہونے والے اشتہارات نہیں لے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close