بیروت : لبنانی قیدیوں نے اعلان کیا ہے کہ عام معافی کا قانون لایا جائے ورنہ پھانسیاں لگائیں گے
ہم چور ہیں غربت و افلاس کی وجہ سے لیکن بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کب ہوگی۔
لبنان میں معمولی جرائم انجام دینے والے قیدیوں نے حکومت کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی ہے، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں عام معافی کا قانون متعارف کرایا جائے۔
قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے غربت و افلاس کے باعث چوری کی لیکن جو بڑے چور ہیں انہیں کون پکڑے گا، حکومت ایک انڈا چوری کرنے والے کو تو پکڑ رہی ہے لیکن جس نے ملکی خزانہ لوٹ لیا اسے کوئی نہیں پکڑ رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں نے کہا کہ حکام بالا نے سابق وزیراعظم رفیق الحریری کے قاتل کو بھی رہا کردیا۔
قیدیوں کے اہلخانہ نے ایمنسٹی قانون سے متعلق اجلاس کے موقع پر بلڈنگ کے باہر دھرنا بھی دیا اور اپنے قیدیوں کے لیے معافی کا قانون لانے کا مطالبہ کیا تاہم پارلیمنٹیرینز کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔