Featuredدنیا

 امریکہ میں بھی دھاندلی اور نتائج نہ تسلیم کرنے کی باتیں چل نکلی ہیں

واشنگٹن :  صدر ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتیجہ قبول نہیں کروں گا

امریکہ میں الیکشن ہونے سے پہلے ہی دھاندلی اور نتائج نہ تسلیم کرنے کی باتیں چل نکلی ہیں۔

ٹرمپ ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی ترسیل پر پہلے بھی کڑی تنقید کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ اس طریقے سے الیکشن ہائی جیک ہو سکتے ہیں اور من پسند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

صدارتی مباحثے کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دے ڈالی کہ اگر بڑی تعدادمیں شکایات آئیں تو وہ الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

مذاکرے میں میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ”کیاآپ نومبر الیکشن کے نتائج کو تسلیم کریں گے؟“ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ”اگر ہزاروں بیلٹس مشکوک ہوئے تو میں نتائج تسلیم نہیں کروں گا۔“ میزبان نے ان سے ذیلی سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے حامیوں کو پولنگ کے دوران پرامن رہنے کی تلقین کریں گے تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اپنے حامیوں سے کہوں گا کہ وہ پولنگ سٹیشنز میں جائیں اور نظر رکھیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، کیونکہ غالب امکان ہے کہ وہاں کچھ برا ہو گا۔ فلاڈلفیا میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔ وہاں انہوں نے میرے حامیوں کو اٹھا کر پولنگ سٹیشنز سے باہر پھینک دیا اور انہیں اندر نہیں گھسنے دیا، کیونکہ وہاں بھی پولنگ سٹیشنز کے اندر بری چیزیں ہو رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close