واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ہوگئی، نیسڈک میں 100 پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات سے قبل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا انتہائی مہنگا پڑگیا، ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے اثرات عالمی مارکیٹس پر بھی نظر آنے لگے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کا ٹیسٹ مثبت آتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ہوگئی جبکہ ڈاؤ جونز، ایس اینڈ پی 500 پوائنٹس گرگیا اور نیسڈک میں 100 پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیست مثبت آنے کے بعد عالمی مارکیٹس خام تیل کی قیمت بھی گرگئی، خام تیل نرخوں میں دو فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ میں کرونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، امریکی صدر اور خاتون اؤل کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے۔
وائٹ ہاؤس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں رہیں گے، ٹرمپ اور خاتون اول کی دیکھ بھال وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔