ویٹی کن سٹی : عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی سیکٹری خارجہ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی شہر ویٹی کن سٹی کے حکام نے امریکی سیکریٹری خارجہ کی پوپ فرانسس سے میٹنگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پومپیو پر الزام عائد کیا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ نے چین اور کیتھولک چرچ کے مابین معاہدے کو آڑ بناکر الیکشن 2020 میں اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کیتھولک چرچ نے چین سے معاہدے کی تجدید کرکے اخلاقی اقداد کو خطرے میں ڈالا ہے۔
پومپیو نے کہا تھا کہ ویٹی کن کو چین میں مذہبی آزادی پر بات کرنی چاہیے لیکن یہاں تو مذہبی آزادی چین سے مشکل نظری آتی ہے۔