نئی دہلی : بھارتی بحریہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی بحریہ کے تربیتی طیارہ گرنے کا واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں بھارتی بحریہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تاحال تربیتی طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گووا میں گر کر تباہ ہوا تھا۔