اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہبغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں۔
ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس ایف آئی آر کا کوئی علم نہیں تھا، جب میں وزیر اعظم کے علم میں لایا اور انہیں بتایا کہ اس طرح کی ایف آئی آر ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے تو وزیر اعظم نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کسی نے کارروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو۔
وزیر اعظم کو اس FIR کا کوئ علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک FIR ہوئ ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا ااظہار کیا ، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائ ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو دیکھتے ہیں۔ https://t.co/uZYnwX2FCR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2020
ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے۔
سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، نون لیگ پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔
لاہور میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت سابق وزرا، گورنر اور ریٹائرڈ فوجی جرنیل شامل ہیں۔