دمشق : صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے
روسی مداخلت سے قبل ان کے لیے صورت حال بہت خطرناک تھی۔
شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں روسی فوجی اڈے مغربی طاقتوں کے دباؤ کو روکنے میں مددگار اور خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھے ہوئے ہیں۔
روسی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے۔ اس کے نیول اور ائر بیسز کی وجہ سے خطے میں امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔
بشارالاسد کا مزید کہنا تھا کہ روسی مداخلت سے قبل ان کے لیے صورت حال بہت خطرناک تھی۔ کیوں کہ امریکہ، مغربی طاقتیں، سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک براہ راست مسلح تنظیموں کو حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے سرمایہ دے رہے تھے۔
شام کے کئی شہر اور قصبوں پر امریکہ اور اس کے حلیفوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن روس اور ایران کی حمایت سے حکومت نے دوبارہ ان علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
خیال رہے روس نے 2015 میں اس وقت شام کے تنازع میں مداخلت کی تھی جب صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے میں تھا۔