واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس سے نجات پانے سے قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا شکار ہونے کے بعد ملٹری اسپتال والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں زیر علاج تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے اچانک اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر سے رخصت ہورہا ہوں کیونکہ اب میں اچھا محسوس کررہا ہوں، عوام سے بھی گزارش کروں گا کہ کورونا سے مت ڈریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کو زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں، ہم نے واقعی کچھ عمدہ ادویات تیار کی ہیں اور معلومات بھی حاصل کرلیں ہیں۔
جلد صحت یاب ہو کر واپس آؤں گا
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔