Featuredدنیا

امریکا میں زہریلے کیڑے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

واشنگٹن : امریکا میں ‘کیڑپلر’ نامی زہریلے کیڑے کی افزائش سے شہریوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی، زہریلا کیڑا متعدد مقامات پر دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں پھیلنے والا یہ کیٹرپلر خود نہیں کاٹتا لیکن اگر اس کے جسم پر موجود بال کسی شہری کو لگ جائیں تو جسم میں زہر پھیل سکتا ہے اور مریض کی حالت غیر بھی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورجینیا کے مختلف پارکس اور زیر تعمیر منصبوں کے مقامات پر مذکورہ کیڑا دیکھا گیا ہے، حجم لے لحاظ سے چھوٹا نظر آنے والا کیٹرپلر کسی بھی شہری کی زندگی اجیرن کرسکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو منتبہ کیا ہے کہ وہ اس کیڑے سے دور رہیں بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیٹرپلر کا جسم بالوں سے گھرا ہوتا ہے اور انہیں بالوں سے وہ کسی بھی شخص کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close