Featuredدنیا

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں ساڑھے 10 لاکھ انسانوں کی جان لےلی

عالمی وبا کروناوائرس کے دنیا بھر میں وار تھم نہ سکے، مہلک وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 10لاکھ 66 ہزار ہوگئی جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کروناوائرس کے حملے جاری ہیں، امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔

پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

کرونا سے متعلق تازہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونامتاثرین کی تعداد3کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور ہلاک افراد کی تعداد10لاکھ 66 ہزار ہوگئی ہے۔

امریکا میں78لاکھ، بھارت میں69لاکھ اور برازیل میں50 لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ بھارت میں 24گھنٹوں کے دوران70ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 900اموات ہوئیں۔

دریں اثنا امریکا، یورپ اور برطانیہ میں کرونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانیہ میں 24 گھنٹے کے دوران17ہزار نئے کرونا کیسز سامنے آئے۔ دوسری جانب مہلک وائرس کے سبب نیویارک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close