ماسکو : روس میں ماں نے نئے جوتے خریدنے کی خاطر اپنی شیر خوار بچی بازار میں فروخت کردی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی خاتون نے نئے جوتوں کی خواہش پوری کرنے کےلیے اپنی دو ہفتے کی بیٹی کو بازار میں فروخت کردیا، کیونکہ ان کے پاس پیسوں کا بندوبست نہیں ہوپارہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کی عمر 25 سال اور شناخت لیوزا گڈزہیوا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں بازار سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون اپنی بچی کو تین ہزار پاؤنڈ میں کررہی ہے، جس کا سودا ہوچکا ہے اور اب رقم وصول کرکے بیٹی کو خریدار کے حوالے کردے گی۔
پولیس اطلاع موصول ہوتے ہی اسٹنگ آپریشن کرکے خاتون کو ماسکو کی ایک کافی شاپ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
ملزمہ نے بچی کو فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نئے جوتے خریدنا چاہتے ہے جس کا بندوبست نہ ہونے پر اپنی بچی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس حکام نے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ نومولود کی طبیعت ناساز ہے اور اُسے علاج کی ضرورت ہے۔ خاتون کو ماسکو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔