کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے مولانا کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ حملے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔
لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ڈاکٹر عادل جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔