کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی بچیوں کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرنے والی اقوام قابل فخر ہیں اور ایسی اقوام پر امن اور ترقی پسند معاشروں کی بنیاد مضبوط بنانے کا باعث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مذکورہ قومیں محدود وسائل رکھنے والے ممالک کے لیے حوصلہ بڑھا رہی ہیں، فاطمہ جناح، شہید محترمہ بے نظیر پاکستانی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے رکاوٹوں اور جبر کا مقابلہ کیا، زندگی کے ہر شعبے میں لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں صنفی مساوات کی علمبردار جماعت ہے، پی پی حکومتوں نے بے زمین خواتین کسانوں کو زرعی زمین الاٹ کیں۔