Featuredسندھ

شہرقائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد

کراچی: شہر میں ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پابندی کے فیصلے سے امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ خواتین، بزرگ اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 12سال کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھانے پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پولیس اور رینجرز کی سفارش کے بعد پابندی عائد کی گئی، شہر میں دستی بم اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے تھے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اور ڈرائیور مقصود احمد زخمی ہو گئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close