واشنگٹن : امریکی طالبہ کے ہاں قانون کا پرچہ دینے کے دوران اچانک بچے کی پیدائش ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امتحانات کے دوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ امریکی ریاست الینوائے میں واقع لویولا یونیورسٹی شکاگو میں پیش آیا جہاں ایک قانون کی طالبہ نے ننھے مہمان کو جنم دیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبہ کو اس بات کا علم تھا کہ امتحانات کے دوران وہ حاملہ ہوگی لیکن امتحان کے دوران بچے کو جنم دینے کی نوبت نہیں آئے گی تاہم کرونا کے باعث امتحانات کی تاریخ آگے بڑھادی گئی جس کے باعث پہلے پرچے کے دوران ہی طالبہ کو زچگی کا درد اٹھ گیا۔
امریکی طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ پہلا پرچے کے دوران مڈ وائف موجود تھی اور جیسے ہی مجھے زچگی کا درد اٹھا، انتظامیہ نے مجھے فورآ اسپتال منتقل کردیا جہاں میرے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی، جس کے باعث دوسرا پرچہ میں نے اسپتال میں ہی حل کیا۔