نئی دہلی: مطالبات کرنے پر سسرالیوں نے دلہے کو حوالات پہنچا دیا
نکاح کے چار ماہ بعد رخصی کا ٹائم آیا تو دلہا نے لڑکی والوں کے سامنے شرط رکھ دی جس کے بعد لڑکی والوں نے دلہا کو سبق سکھا دیا۔
جس سے لڑکی کے اہل خانہ کافی ناراض ہوگئے اور انہوں نے دلہے اور اس کے گھر والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ واقعہ میرٹھ لساڑی گیٹ تھانہ علاقہ کے سہیل گارڈن میں پیش آیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عاقل نامی شخص نے اپنی بیٹی لائبہ کا نکاح چار ماہ قبل میوگڑھی کے بلال سے کیا تھا، 10 اکتوبر کو رخصتی کی تاریخ طے کی گئی تھی ، لیکن 10 تاریخ کو لڑکی والے دولہا اور اس کے گھروالوں کا انتظار کرتے رہ گئے اور دلہا دلہن کے گھر رخصتی کرانے نہیں پہنچا۔
دلہن کے گھروالوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو دلہے کہ گھر والوں سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ دلہن کی رخصتی کے لیے دلہے نے ایک موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقد رقم کا مطالبہ کیا ہے۔
دلہا کی جانب سےعین وقت پر اس طرح کے غیر مناسب مطالبے پر دلہن کے گھر والے ناراض ہو گئے اور دلہے کی تلاش شروع کر دی، دلہن کے گھر والوں نے دلہے اور اس کی ماں کو پکڑ لیا اور گھر لا کر یرغمال بنا لیا۔
دلہن کے اہلخانہ نے سارے واقعے سے پولیس کو بھی آگاہ رکھا، بعدازاں تھانہ لساڑی گیٹ پولیس نے دلہا اور اس کی ماں کو حراست میں لے لیا۔