Featuredدنیا

بھارت میں 5 سالہ بچے کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی

ملزمان ماں بیٹے کو کنویں پھینک کر فرار، بچہ ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں حیوان صفت انسانوں نے 5 سالہ بچے کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر ماں بیٹے کو کنویں میں پھینک دیا۔

بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے محفوظ ہے کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ آئے روز بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات پیش آتے ہی رہتے ہیں، گزشتہ دنوں بھی بھارتی ریاست بہار میں سات درندہ صفت انسانوں نے پانچ سالہ بچے کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بینک سے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو سات افراد نے اغوا کرکے قریبی جنگل میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزمان جنسی زیادتی کے بعد خاتون کو مردہ سمجھ کر بیٹے سمیت کنویں میں پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے باعث بچہ ہلاک ہوگیا۔

متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے کی لاش کو مقامی افراد نے کنویں سے نکالا اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں اجتماعی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close