Featuredدنیا

بنگلہ دیش نے زنا بالجبر کی سزا موت مقرر کر دی

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی کابینہ نے بھی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔

بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے یہ اعلان زیادتی کے بڑھتے واقعات کے بعد شروع ہونے والے کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔

اس اعلان کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کل تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیشی کابینہ نے بھی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو خود اپنی پارٹی کے اندر سے بھی اس حوالے سے دباؤ کا سامنا تھا۔ ڈھاکا میں ایک میٹنگ کے بعد ان کی حکومت نے سزائے موت لاگو کرنے کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق یہ قانون منگل 13 اکتوبر کو صدر کی جانب سے جاری کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close