امریکی صدر کی کرونا وائرس سے نجات کےلیے مسلسل روزے رکھنے والا بھارتی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا کرشنا راجو نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت زیادہ متاثر تھا اسی لیے اس نے گزشتہ برس ٹرمپ 6 فٹ بلند ایک مجسمہ بھی تیار کیا تھا۔
کرشنا راجو روزانہ ٹرمپ کے مجسمے کی پوجا کسی بگھوان کی طرح کرتا تھا کہ اچانک اسے ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع ملی جس پر اسے شدید صدمہ پہنچا اور اس نے امریکی صدر کی صحتیابی کےلیے دعائیں اور روزے (اُپواس) رکھنا شروع کردئیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری مسلسل چار دن راتوں سے بھوکا رہ کر ٹرمپ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کررہا تھا کہ 12 اکتوبر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔