کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں پانچ خواتین اور 2 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر دھماکوں کی گونج اٹھ رہی ہے، کچھ دیر قبل کوئٹہ میں زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
دستی بم حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے زخمیوں میں 5 مزدور اور 2 راہگیر بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی بم ڈسپوزل ٹیم اسمنگلی روڈ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
یاد رہے رواں سال اگست میں کوئٹہ میں بروری روڈ پر دکان پر دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔