کراچی : کے بی ایکس ٹاور گودی میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں زد میں آنے والی موٹر سائیکلیں اور رکشہ تباہ ہوگیا جبکہ رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی بدنظمی ختم نا ہو سکی، نئے سی ای او کی ہدایت کے باوجود ڈی ریلمنٹ کے واقعات جاری ہیں، کچھ دیر قبل بھی ریلوے حکام کی بدانتظامیہ کی وجہ سے کے بی ایکس ٹاور پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ جگہ سے مسافر ٹرینیں نہیں گزرتیں اس لیے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ نہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر بینک آنے والے افراد و افسران و دیگر آفسز کے لوگ پٹری کے ساتھ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارک کرتے ہیں جبکہ متاثرہ مقام پر ریلوے کراسنگ بھی موجود ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ رکشہ نے جلد بازی میں پٹری کراس کرنے کی کوشش کی اور حادثے کا شکار ہو گیا، متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین روانہ کر دی جلد بوگیاں پٹڑی پر لانے کا کام شروع ہو جائے گا۔
کراچی میں مال گاڑی حادثے کا شکار, رکشہ ڈراٸیور زخمی متعدد موٹرساٸیکلیں تباہ۔۔۔۔
.@ShkhRasheed #pakistanrailway pic.twitter.com/8Quebvh4Kc— Syed Ikhteyaar (@HussainIkhteyar) October 14, 2020
Railway ki gaflat ka ek aur munh bolta saboot.
Aj subha Tower k nazdeek railway crossing pe hadsa, bikes aur rikshaw zad men agye…..
.@ShkhRasheed #pakistanrailway .@MaryamNSharif pic.twitter.com/OBQ7G2bCY6— Syed Ikhteyaar (@HussainIkhteyar) October 14, 2020