Featuredاسلام آباد
کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی
اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملنا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہون گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔
اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔