کراچی : جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ خوفزدہ حکمران سیاسی ماحول کو متشدد بنانے سے بازرہیں
مولانا راشد محمود نے کہا کہ 18 اکتوبر کو کراچی کی سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب آئے گا،عوام گھروں میں بیٹھنے کی بجائے 18اکتوبر کو باغ جناح پہنچیں۔
مولانا راشد محمود نے کہا ہے کہ کراچی کا جلسہ عام حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، خوفزدہ حکمران سیاسی ماحول کو متشدد بنانے سے بازرہیں،ڈاکٹرعادل خان شہید کا پاکیزہ لہو رائیگاں نہیں جائیگا،قاتلوں کی گرفتاری اور قرارواقعی سزا تک تعاقب جاری رکھیں گے۔
جمہوریت کے نام پرعوام کامینڈیٹ چرانےوالےآئین اورحقیقی جمہوریت کےدشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت کارکنان 18اکتوبر تک دن رات ایک کر دیں اور اس نااہل مسلط شدہ حکومت کے حامیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔