Featuredدنیا

سونے کے تاجروں کا عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سعودی تاجروں نے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے عوام کو ریلیف دینے اور کاروبار پر لانے کیلئے اپنے منافع میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور قیمتوں میں اضافے کے باعث گولڈ مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے، اسی لیے مجبور ہیں کہ منافع میں کمی کریں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے۔

علاوہ ازیں کاروبار نہ ہونے کے وجہ سے سونے کے تاجر ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں، انہیں ملازمین کی تنخواہیں اور زیور تیار کرنے کی فیکٹریوں کو رقوم ادا کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لوگ سونے کے زیورات خریدنے کا ارادہ مؤخر کیے ہوئے ہیں، اس وقت کاروبار صرف چھوٹے اور معمولی زیورات تک محدود ہے جس میں تاجروں نے منافع کی شرح انتہائی کم رکھی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close