Featuredدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیٹا بھی کرونا کا شکار ہوگیا

امریکی صدر اور خاتون اؤل کے بعد ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیٹا بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ، میلانیا ٹرمپ نے بیٹے میں کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بیرن ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر ‘بہت شکر ادا’ کیا تاہم بعد میں ان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی اور ایک طرح سے اچھا تھا کہ ہم تینوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

یاد رہے دو ہفتے قبل خاتون اول اور صدر ڈونلڈٹرمپ میں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی ،کوروناکی تشخیص کےبعدٹرمپ چنددن اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے تاہم صدرٹرمپ اوراہلیہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close