وزیراعظم کا این اے 120کا معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز نے حصہ لیا تھا۔
اسلام آباد: این اے 120 فنڈز کیس کو نیب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز نے حصہ لیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی ضمنی انتخابی مہم میں مبینہ طور پر عوامی فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق کیس کو قومی احتساب بیورو اور الیکشن کمیشن آف پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا این اے 120 نشست کے لیے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی خواہش کے مطابق نتائج حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، اپوزیشن کئی بار تحریک انصاف پر 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتی رہی ہے لیکن اب تک الیکشن ٹریبیونل میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں کم درخواستیں جمع کروائیں ہیں۔
شبلی فراز نے مزید بتایا وزیراعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے اداروں میں اپنے لوگوں کو شامل کرکے انہیں ناکارہ بنایا ہے۔
اپوزشن کی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے فائدے کے لیے ریاست کا پیسہ بے تحاشا خرچ کیا اور قیامِ پاکستان کے بنیادی نظریہ کو تباہ کردیا جس کے مطابق غریب عوام کے بنیادی حقوق کو ترجیح دی جانی تھی۔
ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ملک چند خاص خاندانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے بنا تھا۔