Featuredتجارت

پاکستان میں الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس متعارف

اسلام آباد : ملک میں سستی ٹرانسپورٹ کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس متعارف کرادی گئی۔

اسٹارٹ اپ کمپنی رومر ٹیکنالوجیز نے جاز ایکس ایل آر 8 کے تعاون سے ’ایز بائیک‘ نامی منفرد الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس کو متعارف کرایا ہے۔

’ایز بائیک‘ اسکوٹی ڈیزائن کی الیکٹرک بائیک ہے جو نہ صرف چلانے میں آسان ہوتی ہے بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے اور اس سے ایندھن کے مہنگے اخراجات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر ’ایز بائیک‘ سروس کو دارالحکومت اسلام آباد میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں الیکٹرک بائیک رائیڈنگ کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے۔

’ایز بائیک‘ کا افتتاح 14 اکتوبر کو کیا گیا اور 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں اس کی آزمائش شروع کردی گئی۔

’ایز بائیک‘ کی افتتاحی تقریب میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کے وفاقی وزیر امین الحق، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری اور حکومتی ٹیکنالوجی سیکٹر کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

’ایز بائیک‘ کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے کو وفاقی وزرا اور اہم حکومتی ارکان نے نہ صرف نئے پاکستان کے لیے اہم قرار دیا بلکہ کہا کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے اور سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

’ایز بائیک‘ کی طرح کے متعدد منصوبے بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی چل رہے ہیں اوراس وقت بھارت کے متعدد شہروں سمیت دنیا بھر کے 88 شہروں میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس لوگوں کو سستی اور جلد سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close