Featuredپاکستان

مریم نواز جلسہ گاہ کیلئے روانہ

لاہور : مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگئیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ ہوئی ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں، گوجرانوالہ کے عوام ،بھائی، بہنیں ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں، تاجروں، بے روزگاروں، نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں، ہم عوام کے ووٹ کو عزت دلانے کے لیے نکلے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے راستے میں نہ آئیں، ہم عوام کی ہی نہیں آپ کے حقوق کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا، کسی جعلی حکمراں کے تحفظ کا نہیں، سب لوگ قانون اور آئین کی جنگ میں ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کا پہلا پاور شو آج (جمعہ کو) گوجرانوالہ میں ہورہا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جامعہ اشرفیہ لاہور، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ سے ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ پہنچیں گے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے پہنچیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close