اسلام آباد : زلفی بخاری نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی تنقید غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کےلیے کررہا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے جلسے میں پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ پر آل شریف کی تنقید کے ردعمل میں کیے گئے ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مسلح افواج پاکستانی عوام کیلئے جانیں قربان کر رہی ہیں دوسری جانب شریف خاندان بے شرمی سے حملہ آور ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ شریف خاندان تنقید غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کررہا ہے، وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں یہ میرصادق اور میرجعفر کی طرح غدار ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو بیچتے ہیں لیکن ہم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹائیگر زفورس کنونشن میں ہمیشہ کی طرح فارم میں تھے، کنونشن میں نوجوانوں کا زبردست جذبہ اور توانائی دیکھنے کو ملی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ایک لمحے میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کا بیانیہ بری طرح تہس نہس کردیا۔