جنت مرزا نے وقار ذکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی : وقار ذکا کو ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا، معروف ٹک ٹاکرز جنت مرزا نے کھری کھری سنا دی۔
پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں وقار ذکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پیارے وقار انکل آپ سستی شہرت کی خاطر ٹک ٹاک فنکاروں کے خلاف ویڈیوز بنارہے ہیں جو بالکل مناسب نہیں ہے’۔
جنت مرزا نے وقار ذکا کے لیے طویل پیغام میں لکھا کہ ’اگر ٹک ٹاکرز کا مواد نامناسب ہے تو آپ کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز، وی لاگز، ویڈیو کالز، لائیو چیٹس سب نے دیکھی ہیں اور ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہیں’۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ‘وقار ذکا آپ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی نہ کریں، آپ نے بہت اچھے کام کیے ہوں گے لیکن پہلے اپنی ماضی کی ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں پھر ہماری اصلاح کرتے اچھے لگیں گے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے بڑے اچھے کام کیے ہیں، امداد بھی کی ہے لیکن نیکی کرکے دریا میں ڈالی ہے، آپ کی طرح دکھاوا کرکے وی لاگز نہیں بنائے۔‘
جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’پہلے اپنے آپ کو ٹھیک تو کرلیں پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بھلا کہئے گا۔‘
خیال رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ میں ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔