Featuredدنیا

قبر میں اتارتے ہی نومولود دوبارہ زندہ ہوگیا

ڈھاکا : بنگلادیش میں ڈاکٹروں کا مردہ قرار دیا گیا بچہ قبر میں اتارتے وقت اچانک زندہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ڈاکٹروں نے سات ماہ کی حاملہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو مردہ قرار دے دیا جس کی اچانک سانسیں چلنے لگی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے نومولود کو مردہ قرار دیتے ہوئے دفنانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر بچے کا والد اسے قبرستان لے گیا۔

غمزدہ باپ قبرستان گیا اور قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولد کو قبر میں اتارا جانے لگا اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا۔

باپ بچے کو لیکر دوبارہ اسی اسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ والدین نے بچے کے زندہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close