کراچی : مزارقائد کے تقدس کی پامالی سےمتعلق کیس میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں پیر کی صبح کراچی کے ایک مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر نعرے بازی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔
کیپٹن(ر)صفدر کیضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی۔
سٹی کورٹ میں مزارقائد کے تقدس کی پامالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا ملزم کہاں ہےکیوں پیش نہیں کیاگیا جس پر وکلا نے بتایا کہ ہمارےموکل کو 8 بجے گرفتار کیا گیا لیکن ابھی تک پیش نہیں کیا، سیاسی مقدمہ بنایاگیا،پولیس جان بوجھ کرپیش نہیں کررہی۔
پولیس کی جانب سے کیپٹن(ر)صفدرکوبکتربندمیں سٹی کورٹ پہنچایا گیا ، جس کے بعد کیپٹن(ر)صفدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیرمیمن کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے مزارقائد کے تقدس کی پامالی سے متعلق کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی ، ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو کراچی میں ’سیکٹر کمانڈر‘ کے دفتر لے جایا گیا جہاں اُن سے زبردستی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر دستخط کروائے گئے۔