زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد : زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی اگلے سات روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے، اس سے قبل زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اسلام آباد پہنچے تھے۔
کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، جس کے بعد کرونا ایس او پیز کے تحت زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتے کےلیے قرنطینہ میں چلی گئی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق زمبابوے کی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئی ہے، جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے30اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، دوسراون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اورآخری میچ3نومبر کو کھیلا جائے گا۔