اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مولوی ہے جس نے فیس کی جلدی میں غلط دولہے سے نکاح پڑوا دینا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری بہن جلدی میں ہے جو ہر ہفتے حکومت کو گھر بھیجنے کا تجزیہ کرتی ہیں۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر دیئے گئے بیان میں اپوزیشن جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مولوی ہے جس نے فیس کی جلدی میں غلط دولہے سے نکاح پڑوا دینا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا بیان تجزیہ نہیں بلکہ ان کی خواہش ہے لیکن انشااللہ اگلے تین حج سیزن کا انتظام حکوت ہی کرے گی اور پھر الیکشن میں جائیں گے۔
ہماری بہن، وہ مولوی ہے جس نے اپنی فیس لینے کی جلدی میں غلط دولہھے کے ساتھ نکاح پڑوا دینا ہے-ہماری بہن جلدی میں ہے، ہر ہفتے حکومت کو گھر بھیجنے کا تجزیہ کرتی ہیں۔یہ تجزیہ نہیں انکی خواہش ہے-
انشاللہ اگلے تین حج سیزن کا انتظام ہماری حکومت ہی کرے گی۔ پھر الیکشن میں جائیں گے https://t.co/eLTYwzHVcC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 20, 2020