لاہور : احتساب عدالت کا شہبازشریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گرفتار شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں میٹریس، کرسی ، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کو جیل میں کوئی سہولیات نہیں دی جا رہیں، لہذا عدالت حکم دے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں۔
شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔