Featuredدنیا

گوگل پر مقدمہ دائر

واشنگٹن: امریکا نے گوگل پر اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوگل اجارہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے سرچ اور  اشتہار بازی کی صنعت میں آزادانہ مسابقت کو نقصان پہنچا رہا ہے، مقدمہ امریکا کی گیارہ ریاستوں نے متفقہ طور پر واشنگٹن ڈی سی کی ضلعی عدالت میں دائر کیا۔

وزارت انصاف کے حکام نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ گوگل نے ایپل اور سام سنگ سمیت برقیاتی آلات سازوں سے معاہدے کرکے اس بات کی ضمانت حاصل کی ہے کہ ان کے آلات میں مقررہ سرچ انجن، گوگل ہی ہو، یہی نہیں گوگل پر سرچ خدمات سے حاصل کردہ ڈیٹا کو اشتہارات کے کاروبار کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

گوگل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمے کو نقائص کا حامل قرار دیا ہے، کمپنی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ لوگ اپنی مرضی سے گوگل کا انتخاب کرتے ہیں، وہ اسے اس لیے استعمال نہیں کرتے کہ وہ ایسا کرنے کے لیے مجبور ہیں یا ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

گوگل اہکار کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمے سے صارفین کی کوئی مدد نہیں ہوگی، بلکہ اس کے برعکس یہ غیر معیاری سرچ انجنوں کو ابھارنے کا سبب بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close