Featuredسندھ

وفاق آئی لینڈ سے متعلق آرڈیننس واپس لے، وفاق کا جزائرسے متعلق آرڈیننس غیرقانونی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا، حملے کے خلاف قرارداد پاس کریں گے۔

وفاق آئی لینڈ سے متعلق آرڈیننس واپس لے، وفاق کا جزائرسےمتعلق آرڈیننس غیرقانونی ہے۔

کراچی میں سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا، حملے کے خلاف قرارداد لائیں گے، افسوس ہے اہم قراردادوں پر ہمارا ساتھ نہیں دیا جارہا۔

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں کہا کہ جزائر پر آرڈیننس کے خلاف پورا سندھ کھڑا ہے، ہم اور زیادہ طاقت سے لڑیں گے اور آرڈیننس واپس دلوائیں گے، پوری طاقت سے جزائر آرڈیننس منسوخ کرائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں وفاق آئی لینڈ سے متعلق آرڈیننس واپس لے، وفاق کا جزائرسےمتعلق آرڈیننس غیرقانونی ہے ، 29 ا گست کو صدر نے آرڈیننس کی منظوری دی تھی، ان کو جزائر کے نام تک نہیں پتا اور آرڈیننس لے ائے، سندھ کے جزائر سے متعلق آرڈیننس غیرآئینی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق جزیرے صوبے کی ملکیت ہیں، وفاق کو ان جزائر کے نام بھی معلوم نہیں، یہ جزائر سندھ کی ملکیت ہے سندھ کے لوگوں کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت کو لکھ دیا ہے کہ یہ جزائر آپ کی ملکیت نہیں ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ جزائر ہم اسلام آباد تونہیں لے جائیں گے، میں کہتا ہوں ہمت ہے تو لے جاؤ، وفاق نے سندھ کیساتھ زیادتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑا، وفاقی حکومت اپنا آرڈیننس فوری واپس لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close