Featuredانٹرٹینمنٹ

ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

نئی دہلی : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے کا نام بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ ‘میرا دل میرا دشمن’ مجھے بے حد پسند ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست دبئی میں مقیم بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ’میرا دل میرا دشمن’ انہیں بہت پسند ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کیمومائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور میرا دل میرا دشمن’۔

واضح رہے کہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

مذکورہ ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ پاکستانی شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close