Featuredدنیا

مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی

تہران: مسلمان، اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات کو برداشت نہیں کریں گے: آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئیٹر اکاونٹ نے  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے روابط کی برقراری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی۔

سید علی خامنہ ای نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔

اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔

رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان، اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات کو برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔

عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close