Featuredدنیا

آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھی کمپنیاں کھل گئیں، تدفین کاروبار بن گئی

مصری نوجوانوں نے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے کمپنی کھول لی، جو رقم کے عوض لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کرے گی۔

مصر کے نوجوانوں نے ایک ایسی کمپنی کھولی ہے جو مرنے والوں کی کفن، دفن اور قبر سمیت ان کی بلندی درجات کےلیے محافل کا انعقاد بھی کرتی ہے یہاں تک کے رقم کے عوض لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتی ہے۔

کمپنی نے ‘آپ نے زندگی میں ان کی عزت و احترام کیا اور ہم ان کے مرنے کے بعد ان کا اکرام کر رہے ہیں’ کا سلوگن اپنایا گیا ہے۔

 

کمپنی کے شریک بانی احمد جاب االلہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جنازوں کے غسل و کفن اور دفن کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرامات اور فوت ہونے والے شخص کے ایصال ثواب کے لیے نکالے گئے صدقات وخیرات مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی انجام دیتی ہے۔

 

جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close